احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: صَيْدِ الْكَلْبِ الْمُعَلَّمِ
باب: سدھائے ہوئے کتے کے شکار کے حکم کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4270
اخبرنا إسماعيل بن مسعود، قال: حدثنا ابو عبد الصمد عبد العزيز بن عبد الصمد، قال: حدثنا منصور، عن إبراهيم، عن همام بن الحارث، عن عدي بن حاتم، انه سال رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: ارسل الكلب المعلم فياخذ ؟، فقال:"إذا ارسلت الكلب المعلم وذكرت اسم الله عليه فاخذ فكل"، قلت: وإن قتل، قال:"وإن قتل"، قلت: ارمي بالمعراض، قال:"إذا اصاب بحده فكل، وإذا اصاب بعرضه فلا تاكل".
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: میں (شکار پر) سدھایا ہوا کتا چھوڑتا ہوں اور وہ جانور پکڑ لیتا ہے؟ آپ نے فرمایا: جب تم سدھایا کتا چھوڑو اور اس پر اللہ کا نام لے لو پھر وہ شکار پکڑے تو تم اسے کھاؤ میں نے عرض کیا: اگر وہ اسے مار ڈالے؟ تو آپ نے فرمایا: اگرچہ وہ اسے مار ڈالے۔ میں نے عرض کیا: میں معراض پھینکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: اگر نوک لگے تو کھاؤ اور اگر آڑا لگے تو نہ کھاؤ۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصید 3 (5477)، التوحید 13 (7397)، صحیح مسلم/الصید 1 (1929)، سنن ابی داود/الصید 2 (2827)، سنن الترمذی/الصید 1 (1465)، سنن ابن ماجہ/الصید 6 (3215)، (تحفة الأشراف: 9878)، مسند احمد (4/256، 258، 377، 380) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: