احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

51: بَابُ: مَنْ كَانَ مَعَهُ سِهَامٌ فَلْيَأْخُذْ بِنِصَالِهَا
باب: تیر کا پیکان ہاتھ میں لے کر نکلنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3777
حدثنا هشام بن عمار , حدثنا سفيان بن عيينة , قال: قلت لعمرو بن دينار : اسمعت جابر بن عبد الله , يقول: مر رجل بسهام في المسجد , فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"امسك بنصالها", قال: نعم.
سفیان بن عیینہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے کہا: کیا آپ نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ ایک شخص مسجد میں تیر لے کر گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی پیکان (نوک و پھل) تھام لو، انہوں نے کہا: ہاں (سنا ہے) ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 66 (451)، الفتن 7 (7073)، صحیح مسلم/البر والصلة 34 (2614)، سنن ابی داود/الجہاد 72 (2586)، سنن النسائی/المساجد 26 (719)، (تحفة الأشراف: 2527)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/308، 350)، سنن الدارمی/المقدمة 53 (657) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ حکم اس لیے ہے کہ کسی کو اس کی نوک نہ لگے کہ وہ زخمی ہو جائے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: