احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

52: بَابُ: ثَوَابِ الْقُرْآنِ
باب: تلاوت قرآن کے ثواب کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3779
حدثنا هشام بن عمار , حدثنا عيسى بن يونس , حدثنا سعيد بن ابي عروبة , عن قتادة , عن زرارة بن اوفى , عن سعد بن هشام , عن عائشة , قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الماهر بالقرآن مع السفرة الكرام البررة , والذي يقرؤه يتتعتع فيه وهو عليه شاق له اجران اثنان".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص قرآن کے پڑھنے میں ماہر ہو، وہ معزز اور نیک سفراء (فرشتوں) کے ساتھ ہو گا، اور جو شخص قرآن کو اٹک اٹک کر پڑھتا ہو اور اسے پڑھنے میں مشقت ہوتی ہو تو اس کو دو گنا ثواب ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تفسیر القرآن 79 (4937)، صحیح مسلم/المسافرین 38 (798)، سنن ابی داود/الصلاة 349 (1454)، سنن الترمذی/فضائل القرآن 13 (2904)، (تحفة الأشراف: 16102)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/48، 94، 98، 110، 170، 192، 239، 266)، سنن الدارمی/فضائل القرآن 11 (3411) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ایک تلاوت کا، دوسرے محنت کرنے کا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: