احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ
باب: جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو اپنے سے شروع کرے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3852
حدثنا الحسن بن علي الخلال , حدثنا زيد بن الحباب , حدثنا سفيان , عن ابي إسحاق , عن سعيد بن جبير , عن ابن عباس , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"يرحمنا الله واخا عاد".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ ہم پر اور عاد کے بھائی (ہود علیہ السلام) پر رحم فرمائے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5592، ومصباح الزجاجة: 1350) (ضعیف) (سند میں زید بن الحباب ہیں، جو سفیان سے احادیث کی روایت میں غلطیاں کرتے ہیں، نیز ابو اسحاق مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، نیز ملاحظہ ہو: 4829)

وضاحت: ۱؎: ہود علیہ السلام قوم عاد کی طرف نبی بنا کر بھیجے گئے تھے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ أبو إسحاق هو الشيباني ، وفيه عنعنة سفيان الثوري (تقدم:90) وللحديث شاهد مرسل ضعيف عند ابن أبي شيبة (220/10) و حديث مسلم (2380/172) يغني عنه ۔

Share this: