احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: بَابُ: حُسْنِ الْمُطَالَبَةِ وَأَخْذِ الْحَقِّ فِي عَفَافٍ
باب: حق کا مطالبہ نرمی سے کرنے اور حق کو اچھے ڈھنگ سے وصول کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2421
حدثنا محمد بن خلف العسقلاني ، ومحمد بن يحيى ، قالا: حدثنا ابن ابي مريم ، حدثنا يحيى بن ايوب ، عن عبيد الله بن ابي جعفر ، عن نافع ، عن ابن عمر ، وعائشة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"من طلب حقا فليطلبه في عفاف واف او غير واف".
ابن عمر اور عائشہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی حق کا مطالبہ کرے تو شریفانہ طور پر کرے، خواہ وہ حق پورا پا سکے یا نہ پا سکے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7794، 17673، ومصباح الزجاجة: 849) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: