احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: إِنْظَارِ الْمُعْسِرِ
باب: محتاج قرض دار کو قرض کی ادائیگی میں مہلت دینے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2420
حدثنا محمد بن بشار ، حدثنا ابو عامر ، حدثنا شعبة ، عن عبد الملك بن عمير ، قال: سمعت ربعي بن حراش يحدث، عن حذيفة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم:"ان رجلا مات، فقيل له: ما عملت ؟ فإما ذكر او ذكر، قال: إني كنت اتجوز في السكة والنقد وانظر المعسر فغفر الله له"، قال ابو مسعود: انا قد سمعت هذا من رسول الله صلى الله عليه وسلم.
حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص مر گیا تو اس سے پوچھا گیا: تم نے کیا عمل کیا ہے؟ تو اس کو یا تو یاد آیا یا یاد لایا گیا، اس نے کہا: میں سکہ اور نقد کو کھوٹ کے باوجود لے لیتا تھا، اور تنگ دست کو مہلت دیا کرتا تھا، اس پر اللہ تعالیٰ نے اس کو بخش دیا۔ ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/البیوع 17 (2077)، الاستقراض 5 (2391)، الأنبیاء 54 (3451)، الرقاق 25 (6480)، صحیح مسلم/المساقاة 6 (1560)، (تحفة الأشراف: 3310)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الجنائز 117 (2082)، سنن الترمذی/البیوع 67 (1307)، مسند احمد (5/395، 399)، سنن الدارمی/البیوع 14 (2588) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی کوئی کھوٹا سکہ یا نقدی دیتا تو بھی میں اسے قبول کر لیتا تھا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: