احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: مَنْ قُتِلَ لَهُ قَتِيلٌ فَهُوَ بِالْخِيَارِ بَيْنَ إِحْدَى ثَلاَثٍ
باب: مقتول کے ورثاء کو تین باتوں میں سے کسی ایک بات کا اختیار ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2623
حدثنا عثمان ، وابو بكر ابنا ابي شيبة ، قالا: حدثنا ابو خالد الاحمر ، ح وحدثنا ابو بكر وعثمان ابنا ابي شيبة، قالا: حدثنا جرير ، وعبد الرحيم بن سليمان جميعا، عن محمد بن إسحاق ، عن الحارث بن فضيل ، اظنه عن ابن ابي العوجاء واسمه سفيان، عن ابي شريح الخزاعي ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من اصيب بدم او خبل والخبل الجرح فهو بالخيار بين إحدى ثلاث، فإن اراد الرابعة فخذوا على يديه: ان يقتل او يعفو او ياخذ الدية، فمن فعل شيئا من ذلك فعاد، فإن له نار جهنم خالدا مخلدا فيها ابدا".
ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کا خون کر دیا جائے، یا اس کو زخمی کر دیا جائے، اسے (یا اس کے وارث کو) تین باتوں میں سے ایک کا اختیار ہے، اگر وہ چوتھی بات کرنا چاہے تو اس کا ہاتھ پکڑ لو، تین باتیں یہ ہیں: یا تو قاتل کو قصاص میں قتل کرے، یا معاف کر دے، یا خون بہا (دیت) لے لے، پھر ان تین باتوں میں سے کسی ایک کو کرنے کے بعد اگر بدلہ لینے کی بات کرے، تو اس کے لیے جہنم کی آگ ہے، وہ اس میں ہمیشہ ہمیش رہے گا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الدیات 3 (4496)، (تحفة الأشراف: 12059)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/31)، سنن الدارمی/الدیات 1 (2396) (ضعیف) (اس سند میں ابن أبی العوجاء ضعیف ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 4496

Share this: