احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

52: بَابُ: النَّهْيِ عَنِ إِلْقَاءِ الطَّعَامِ
باب: کھانا پھینکنا منع ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3353
حدثنا إبراهيم بن محمد بن يوسف الفريابي , حدثنا وساج بن عقبة بن وساج , حدثنا الوليد بن محمد الموقري , حدثنا الزهري , عن عروة , عن عائشة , قالت: دخل النبي صلى الله عليه وسلم البيت , فراى كسرة ملقاة فاخذها فمسحها , ثم اكلها , وقال:"يا عائشة اكرمي كريمك , فإنها ما نفرت عن قوم قط فعادت إليهم".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں داخل ہوئے تو روٹی کا ایک ٹکڑا پڑا ہوا دیکھا، آپ نے اسے اٹھایا، صاف کیا پھر اسے کھا لیا، اور فرمایا: عائشہ! احترام کے قابل چیز (یعنی اللہ کے رزق کی) عزت کرو، اس لیے کہ جب کبھی کسی قوم سے اللہ کا رزق پھر گیا، تو ان کی طرف واپس نہیں آیا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 16684، ومصباح الزجاجة: 1158) (ضعیف) (ولید بن محمد الموقری ضعیف ہے، نیزملاحظہ ہو: الإواء: 1961)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف جدًا ¤ الوليد الموقري : متروك (ت 2086) وله متابعات مردودة وللحديث شواهد ضعيفة جدًا ۔

Share this: