احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

51: بَابُ: مِنَ الإِسْرَافِ أَنْ تَأْكُلَ كُلَّ مَا اشْتَهَيْتَ
باب: ہر اس چیز کا کھانا جس کی نفس خواہش کرے، اسراف میں سے ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3352
حدثنا هشام بن عمار , وسويد بن سعيد , ويحيى بن عثمان بن سعيد بن كثير بن دينار الحمصي , قالوا: حدثنا بقية بن الوليد , حدثنا يوسف بن ابي كثير , عن نوح بن ذكوان , عن الحسن , عن انس بن مالك , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن من السرف , ان تاكل كل ما اشتهيت".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اسراف ہے کہ تم ہر اس چیز کو کھاؤ جس کی تمہیں رغبت اور خواہش ہو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 543، ومصباح الزجاجة: 1157) (موضوع) (نوح بن ذکوان باطل احادیث روایت کرتا تھا، ابن الجوزی نے اس حدیث کو موضوعات میں داخل کیا ہے، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 241)

قال الشيخ الألباني: موضوع

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف جدًا ¤ يوسف بن أبي كثير : مجهول ونوح بن ذكوان : ضعيف (تقدما:3348)

Share this: