احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: بَابُ: إِرْخَاءِ الْعِمَامَةِ بَيْنَ الْكَتِفَيْنِ
باب: دونوں کندھوں کے درمیان عمامہ (پگڑی) لٹکانے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3587
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا ابو اسامة , عن مساور , حدثني جعفر بن عمرو بن حريث , عن ابيه , قال:"كاني انظر إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم , وعليه عمامة سوداء , قد ارخى طرفيها بين كتفيه".
عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ گویا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں، اور آ پ کے سر پر کالی پگڑی ہے جس کے دونوں کناروں کو آپ اپنے دونوں شانوں کے درمیان لٹکائے ہوئے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: أنظر حدیث رقم: (1104، 3584) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ان حدیثوں سے سیاہ عمامہ (کالی پگڑی) کا مسنون ہونا نکلتا ہے، دوسری روایتوں میں سفید بھی منقول ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: