احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: كَرَاهِيَةِ لُبْسِ الْحَرِيرِ
باب: ریشمی کپڑے پہننے کی حرمت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3588
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا إسماعيل بن علية , عن عبد العزيز بن صهيب , عن انس بن مالك , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من لبس الحرير في الدنيا , لم يلبسه في الآخرة".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی نے دنیا میں ریشمی کپڑا پہنا، وہ آخرت میں نہیں پہن سکے گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللباس 2 (1073)، (تحفة الأشراف: 5392)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس 25 (5832)، مسند احمد (3/101) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: