احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: بَابُ: الصَّدَقَةِ عَلَى ذِيِ قَرَابَةٍ
باب: رشتے دار کو صدقہ دینے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1834
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن شقيق ، عن عمرو بن الحارث بن المصطلق ابن اخي زينب امراة عبد الله ، عن زينب امراة عبد الله ، قالت: سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم ايجزئ عني من الصدقة النفقة على زوجي، وايتام في حجري ؟، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لها اجران، اجر الصدقة، واجر القرابة".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی زینب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر میں اپنے شوہر اور زیر کفالت یتیم بچوں پر خرچ کروں تو کیا زکاۃ ہو جائے گی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو دہرا اجر ملے گا، ایک صدقے کا اجر، دوسرے رشتہ جوڑنے کا اجر ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة 48 (1466)، صحیح مسلم/الزکاة 14 (1000)، سنن الترمذی/الزکاة 12 (635، 636)، سنن النسائی/الزکاة 82 (2584)، (تحفة الأشراف: 15887)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/502، 363)، سنن الدارمی/الزکاة 23 (1694) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ اگر زکاۃ اپنے غریب و مفلس فاقے والے رشتہ دار کو دے یا بیوی شوہر کو دے تو اور زیادہ ثواب ہے، اور زکاۃ بھی ادا ہو جائے گی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1834M
حدثنا الحسن بن محمد بن الصباح ، حدثنا ابو معاوية ، حدثنا الاعمش ، عن شقيق ، عن عمرو بن الحارث ابن اخي زينب ، عن زينب امراة عبد الله ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، نحوه.
اس سند سے بھی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی زینب رضی اللہ عنہا سے اسی جیسی روایت مرفوعاً آئی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: