احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

108: . بَابُ: مَا جَاءَ فِيمَنْ صَلَّى قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا وَبَعْدَهَا أَرْبَعًا
باب: ظہر سے پہلے اور اس کے بعد چار چار رکعت سنت پڑھنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1160
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا يزيد بن هارون ، حدثنا محمد بن عبد الله الشعيثي ، عن ابيه ، عن عنبسة بن ابي سفيان ، عن ام حبيبة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"من صلى قبل الظهر اربعا، وبعدها اربعا، حرمه الله على النار".
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ظہر سے پہلے چار رکعتیں اور ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھیں تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم پر حرام کر دے گا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصلاة 201 (427)، سنن النسائی/قیام اللیل 57 (1818)، (تحفة الأشراف: 15858)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 296 (1769)، مسند احمد (6/326) (صحیح) (تراجع الألبانی: رقم: 376)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: