احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: مَا يَدْعُو بِهِ الرَّجُلُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى
باب: صبح شام کیا دعا پڑھے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3867
حدثنا ابو بكر , حدثنا الحسن بن موسى , حدثنا حماد بن سلمة , عن سهيل بن ابي صالح , عن ابيه , عن ابي عياش الزرقي , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من قال حين يصبح: لا إله إلا الله وحده لا شريك له , له الملك , وله الحمد , وهو على كل شيء قدير , كان له عدل رقبة من ولد إسماعيل , وحط عنه عشر خطيئات , ورفع له عشر درجات , وكان في حرز من الشيطان حتى يمسي , وإذا امسى فمثل ذلك حتى يصبح", قال: فراى رجل رسول الله صلى الله عليه وسلم فيما يرى النائم , فقال: يا رسول الله , إن ابا عياش يروي عنك كذا وكذا , فقال:"صدق ابو عياش".
ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص صبح کے وقت یہ دعا پڑھے: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير» اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے، اور اسی کے لیے حمد و ثنا، وہی ہر چیز پر قادر ہے تو اسے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے، اور اس کے دس گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں، اور اس کے دس درجے بڑھا دئیے جاتے ہیں، اور وہ شام تک شیطان سے محفوظ رہتا ہے، اور اگر شام کے وقت یہ پڑھے تو وہ صبح تک ایسے ہی رہتا ہے تو ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، اور عرض کیا: اللہ کے رسول! ابوعیاش آپ سے ایسی اور ایسی حدیث بیان کرتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوعیاش سچ کہتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الأدب 110 (5077)، (تحفة الأشراف: 12076)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/356، 420) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: