احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الدُّعَاءِ
باب: دعا میں دونوں ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3865
حدثنا ابو بشر بكر بن خلف , حدثنا ابن ابي عدي , عن جعفر بن ميمون , عن ابي عثمان , عن سلمان , عن النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"إن ربكم حيي كريم , يستحيي من عبده ان يرفع إليه يديه , فيردهما صفرا او قال خائبتين".
سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا رب «حی» (بڑا باحیاء، شرمیلا) اور کریم ہے، اسے اس بات سے شرم آتی ہے کہ اس کا بندہ اس کے سامنے ہاتھ پھیلائے تو وہ انہیں خالی یا نامراد لوٹا دے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 358 (1488)، سنن الترمذی/الدعوات 105 (3556)، (تحفة الأشراف: 4494)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/438) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی صالح مومن کی دعا خالی نہیں جاتی، یا تو دنیا ہی میں قبول کر لی جاتی ہے، یا پھر آخرت میں اسے اس کا بہتر بدلہ ملے گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 1488 ، ت 3556

Share this: