احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: بَابُ: مَنْ أَعْتَقَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ
باب: جو شخص غلام آزاد کر دے اور اس کے پاس مال ہو تو مال کا حقدار کون ہو گا؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2529
حدثنا حرملة بن يحيى ، حدثنا عبد الله بن وهب ، اخبرني ابن لهيعة ، ح وحدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا سعيد بن ابي مريم ، انبانا الليث بن سعد جميعا، عن عبيد الله بن ابي جعفر ، عن بكير بن الاشج ، عن نافع ، عن ابن عمر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من اعتق عبدا وله مال، فمال العبد له إلا ان يشترط السيد ماله فيكون له"، وقال ابن لهيعة: إلا ان يستثنيه السيد.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی ایسے غلام کو آزاد کرے جس کے پاس مال ہو، وہ مال غلام ہی کا ہو گا، سوائے اس کے کہ مالک غلام سے اس کے مال کی شرط لگا لے تو وہ مال مالک کا ہو گا۔ ابن لہیعہ کی روایت میں (شرط کے بجائے) «إلا أن يستثنيه السيد» ہے (سوائے اس کے کہ مالک مال کا استثناء کر لے)۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/العتق 11 (3962)، (تحفة الأشراف: 7604)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/المساقاة 17 (2379)، صحیح مسلم/البیوع 15 (1543)، سنن الترمذی/البیوع 25 (1244) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: