احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: بَابُ: عِتْقِ وَلَدِ الزِّنَا
باب: ولد الزنا کو آزاد کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2531
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا الفضل بن دكين ، حدثنا إسرائيل ، عن زيد بن جبير ، عن ابي يزيد الضني ، عن ميمونة بنت سعد مولاة النبي صلى الله عليه وسلم، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل عن ولد الزنا، فقال:"نعلان اجاهد فيهما خير من ان اعتق ولد الزنا".
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی لونڈی میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ولد الزنا کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جوتیوں کی ایسی جوڑی جسے پہن کر جہاد کروں، وہ ولد الزنا کو آزاد کرنے سے بہتر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 18088، ومصباح الزجاجة: 898)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/463)، (ضعیف) (سند میں ابویزید مجہول اور منکر الحدیث راوی ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ أبو يزيد الضني : مجهول (تق:8451) والسند ضعفه البوصيري ۔

Share this: