احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: بَابُ: دِيَةِ الأَسْنَانِ
باب: دانتوں کی دیت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2650
حدثنا العباس بن عبد العظيم العنبري ، حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث ، حدثني شعبة ، عن قتادة ، عن عكرمة ، عن ابن عباس ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"الاسنان سواء الثنية، والضرس سواء".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (دیت کے معاملہ میں) سب دانت برابر ہیں، سامنے کے دانت اور داڑھ برابر ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الدیات 20 (4559)، سنن الترمذی/الدیات 4 (1391)، (تحفة الأشراف: 6193) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: