65: بَابُ: مَا لِلْمَرْأَةِ مِنْ مَالِ زَوْجِهَا
باب: شوہر کے مال میں عورت کے حق کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2295
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا إسماعيل بن عياش ، حدثني شرحبيل بن مسلم الخولاني ، قال: سمعت ابا امامة الباهلي ، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"لا تنفق المراة من بيتها شيئا إلا بإذن زوجها"، قالوا: يا رسول الله، ولا الطعام، قال:"ذلك من افضل اموالنا".
ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”عورت اپنے گھر میں سے اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کچھ خرچ نہ کرے“ لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کھانا بھی کسی کو نہ دے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، کھانا بھی نہ دے، یہ تو ہمارے مالوں میں سب سے بہتر مال ہے“۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الزکاة 34 (670)، (تحفة الأشراف: 4883)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/267) (حسن)
قال الشيخ الألباني: حسن