احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: بَابُ: أَعَفُّ النَّاسِ قِتْلَةً أَهْلُ الإِيمَانِ
باب: قاتلوں میں اہل ایمان کے سب سے بہتر ہونے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2681
حدثنا يعقوب بن إبراهيم الدورقي ، حدثنا هشيم ، عن مغيرة ، عن شباك ، عن إبراهيم ، عن علقمة ، قال: قال عبد الله ، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن من اعف الناس قتلة اهل الإيمان".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قتل کے مسئلہ میں اہل ایمان سب سے زیادہ پاکیزہ اور بہتر ہیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9441)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجہاد 120 (2666)، مسند احمد (1/393) (ضعیف) (ہشیم بن بشیر اور شباک دونوں مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، نیز سند میں اضطراب ہے ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 1232)

وضاحت: ۱؎: اس لئے کہ وہ ناحق اور بے جا قتل نہیں کرتے، اور وہ انسان ہی نہیں بلکہ جانور کو بھی بری طرح تکلیف دے کر نہیں مارتے، اور وہ تیز چھری سے اللہ تعالیٰ کا نام لے کر ذبح کرتے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 2666 ¤ مغيرة وإبراهيم النخعي عنعنا (تقدما:1302 ، 354) وانظر الحديث الآتي : 2682

Share this: