احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: مَنْ مَثَّلَ بِعَبْدِهِ فَهُوَ حُرٌّ
باب: جس شخص نے اپنے غلام کا مثلہ کیا (یعنی اس کا کوئی عضو کاٹ دیا) تو وہ آزاد ہو جائے گا۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2679
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا إسحاق بن منصور ، قال: حدثنا عبد السلام ، عن إسحاق بن عبد الله بن ابي فروة ، عن سلمة بن روح بن زنباع ، عن جده ، انه قدم على النبي صلى الله عليه وسلم وقد خصى غلاما له فاعتقه النبي صلى الله عليه وسلم بالمثلة.
سلمہ بن روح بن زنباع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے اپنے غلام کو خصی کر دیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غلام کو مثلہ (ناک کان یا کوئی عضو کاٹ دینا) کئے جانے کی بناء پر آزاد کر دیا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأ شراف: 3650، ومصباح الزجاجة: 947) (حسن) (سند میں اسحاق بن عبد اللہ ضعیف ہے، اور سلمہ بن روح مجہول، لیکن عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی اگلی حدیث سے تقویت پاکر اور دوسرے شواہد سے حسن ہے)

قال الشيخ الألباني: حسن لغيره

Share this: