85: بَابُ: الْمُحْصَرِ
باب: معذور حاجی (جو مناسک حج ادا نہ کر سکے) کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3078
حدثنا سلمة بن شبيب ، حدثنا عبد الرزاق ، انبانا معمر ، عن يحيى بن ابي كثير ، عن عكرمة ، عن عبد الله بن رافع مولى ام سلمة، قال: سالت الحجاج بن عمرو ، عن حبس المحرم، فقال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من كسر او مرض او عرج، فقد حل وعليه الحج من قابل"، قال عكرمة: فحدثت به ابن عباس ، وابا هريرة ، فقالا: صدق، قال عبد الرزاق: فوجدته في جزء هشام صاحب الدستوائي، فاتيت به معمرا، فقرا علي، او قرات عليه.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام عبداللہ بن رافع کہتے ہیں کہ میں نے حجاج بن عمرو رضی اللہ عنہ سے محرم کے رک جانے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جس شخص کی ہڈی ٹوٹ گئی، یا بیمار ہو گیا، یا لنگڑا ہو گیا تو وہ حلال ہو گیا اور اس پر آئندہ سال حج ہے“ ۱؎۔ عکرمہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بیان کی تو انہوں نے کہا: حجاج نے سچ کہا۔ عبدالرزاق کہتے ہیں کہ مجھے یہ حدیث ہشام صاحب دستوائی کی کتاب میں ملی، تو اسے لے کر میں معمر کے پاس آیا، تو انہوں نے یہ حدیث مجھے پڑھ کر سنائی یا میں نے ا نہیں پڑھ کر سنائی۔
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 3294، 6241، 14254) (صحیح)
وضاحت: ۱؎: حدیث کا سماع دونوں طرح سے جائز ہے کہ استاد پڑھے، اور شاگرد سنے یا شاگرد پڑھے اور استاد سنے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح