احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

85: بَابُ: الْمُحْصَرِ
باب: معذور حاجی (جو مناسک حج ادا نہ کر سکے) کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3077
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا يحيى بن سعيد ، وابن علية ، عن حجاج بن ابي عثمان ، حدثني يحيى بن ابي كثير ، حدثني عكرمة ، حدثني الحجاج بن عمرو الانصاري ، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:"من كسر او عرج فقد حل، وعليه حجة اخرى"، فحدثت به ابن عباس ، وابا هريرة ، فقالا: صدق.
حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جس حاجی کی ہڈی ٹوٹ جائے، یا لنگڑا ہو جائے، تو وہ حلال ہو جائے (احرام کھول ڈالے) اب اس پر دوسرا حج ہے ۱؎۔ عکرمہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بیان کی تو ان دونوں نے کہا: حجاج نے سچ کہا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحج 44 (1862، 1863)، سنن الترمذی/الحج 96 (940)، سنن النسائی/الحج 102 (2863)، (تحفة الأشراف: 3294، 6241، 14254)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/450)، سنن الدارمی/المناسک 57 (1936) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حج و عمرہ کی نیت سے گھر سے نکلنے والے کو اگر اچانک کوئی مرض لاحق ہو جائے تو وہ وہیں پر حلال ہو جائے گا لیکن اگر یہ حج فرض ہو تو آئندہ سال اس کو حج کرنا ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: