احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: بَابُ: مَا جَاءَ فِي شُهُودِ الْجَنَائِزِ
باب: جنازہ میں شرکت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1477
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وهشام بن عمار ، قالا: حدثنا سفيان بن عيينة ، عن الزهري ، عن سعيد بن المسيب ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اسرعوا بالجنازة، فإن تكن صالحة فخير تقدمونها إليه، وإن تكن غير ذلك فشر تضعونه عن رقابكم".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنازہ کو جلدی لے کر چلو کیونکہ اگر وہ نیک ہے تو تم اس کو نیکی کی طرف جلدی پہنچا دو گے، اور اگر بد ہے تو بدی کو اپنی گردن سے اتار پھینکو گے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 51 (1315)، صحیح مسلم/الجنائز 16 (944)، سنن ابی داود/الجنائز50 (3181)، سنن الترمذی/الجنائز30 (1015)، سنن النسائی/الجنائز 44 (1911)، (تحفة الأشراف: 13124)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الجنائز 16 (56)، مسند احمد (2/240) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: