احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: مَا جَاءَ فِي النَّظَرِ إِلَى الْمَيِّتِ إِذَا أُدْرِجَ فِي أَكْفَانِهِ
باب: میت کو کفن میں لپیٹتے وقت دیکھنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1475
حدثنا محمد بن إسماعيل بن سمرة ، حدثنا محمد بن الحسن ، حدثنا ابو شيبة ، عن انس بن مالك ، قال: لما قبض إبراهيم ابن النبي صلى الله عليه وسلم، قال لهم النبي صلى الله عليه وسلم:"لا تدرجوه في اكفانه حتى انظر إليه، فاتاه فانكب عليه وبكى".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے ابراہیم کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: انہیں کفن میں داخل نہ کرنا جب تک کہ میں دیکھ نہ لوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آئے، اور ان کے اوپر جھک کر روئے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1708، ومصباح الزجاجة: 525) (ضعیف) (اس حدیث کی سند میں ابو شیبہ یوسف بن ابراہیم منکر الحدیث ہیں، بلکہ یہ صاحب عجائب کے نام سے مشہور ہیں)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ أبو شيبة يوسف بن إبراهيم : ضعيف (ت 3772) والسند ضعفه البوصيري ۔

Share this: