احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

31: بَابُ: الذُّبَابِ يَقَعُ فِي الإِنَاءِ
باب: برتن میں مکھی گر جائے تو کیا کرے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3504
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا يزيد بن هارون , عن ابن ابي ذئب , عن سعيد بن خالد , عن ابي سلمة , حدثني ابو سعيد , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم , قال:"في احد جناحي الذباب سم , وفي الآخر شفاء , فإذا وقع في الطعام فامقلوه فيه , فإنه يقدم السم , ويؤخر الشفاء".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکھی کے ایک پر میں زہر اور دوسرے میں شفاء ہے، اگر وہ کھانے میں گر جائے تو اسے اس میں پوری طرح ڈبو دو، اس لیے کہ وہ زہر والا پر آگے رکھتی ہے (اور وہی کھانے میں ڈالتی ہے) اور شفاء والا پیچھے رکھتی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الفرع والعتیرة 10 (4267)، (تحفة الأشراف: 4426، ومصباح الزجاجة: 1222)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/24، 67) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: