احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: النُّفَسَاءُ وَالْحَائِضُ تُهِلُّ بِالْحَجِّ
باب: نفاس اور حیض والی عورتیں حج کا تلبیہ پکار سکتی ہیں۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2911
حدثنا عثمان بن ابي شيبة ، حدثنا عبدة بن سليمان ، عن عبيد الله ، عن عبد الرحمن بن القاسم ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت:"نفست اسماء بنت عميس بالشجرة، فامر رسول الله صلى الله عليه وسلم ابا بكر، ان يامرها ان تغتسل وتهل".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کو مقام شجرہ میں نفاس آ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اسماء سے کہیں کہ وہ غسل کر کے تلبیہ پکاریں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج 16 (1209)، سنن ابی داود/الحج 10 (1743)، سنن النسائی/الحیض 24 (215)، الحج 57 (2761)، (تحفة الأشراف: 17502)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج 41 (127، 128)، سنن الدارمی/المناسک 11 (1845)، 34 (1892) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: شجرہ: ذوالحلیفہ میں ایک درخت تھا جس کی مناسبت سے اس جگہ کا نام شجرہ پڑ گیا۔ اس وقت عوام میں یہ مقام «بئر علی» کے نام سے مشہور ہے۔ صحیح بخاری اورصحیح مسلم میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب انہیں حیض آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ ہر ایک کام کرو جو حاجی کرتے ہیں، فقط بیت اللہ (خانہ کعبہ) کا طواف نہ کرو جب تک کہ غسل نہ کر لو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: