احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: حَجِّ الصَّبِيِّ
باب: بچے کا حج۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2910
حدثنا علي بن محمد ، ومحمد بن طريف ، قالا: حدثنا ابو معاوية ، حدثني محمد بن سوقة ، عن محمد بن المنكدر ، عن جابر بن عبد الله ، قال:"رفعت امراة صبيا لها إلى النبي صلى الله عليه وسلم في حجته، فقالت: يا رسول الله، الهذا حج ؟، قال: نعم، ولك اجر".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے بچے کو حج کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کرتے ہوئے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا اس کا بھی حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ہاں اور اجر و ثواب تمہارے لیے ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الحج 83 (924)، (تحفة الأشراف: 3076) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نابالغ لڑکے کا حج صحیح ہے، چونکہ اس کا ولی اس کی جانب سے کم عمری کی وجہ سے حج کے ارکان ادا کرتا ہے اس لیے وہ ثواب کا مستحق ہو گا، البتہ یہ حج اس بچے سے حج کی فرضیت کو ساقط نہیں کرے گا، بلوغت کے بعد استطاعت کی صورت میں اسے حج کے فریضے کی ادائیگی کرنی ہو گی، اور بچپن کا حج نفل قرار پائے گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: