احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

76: بَابُ: الْحِيَاضِ
باب: حوض اور تالاب کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 519
حدثنا ابو مصعب المدني ، حدثنا عبد الرحمن بن زيد بن اسلم ، عن ابيه ، عن عطاء بن يسار ، عن ابي سعيد الخدري : ان النبي صلى الله عليه وسلم سئل عن الحياض التي بين مكة والمدينة تردها السباع، والكلاب، والحمر، وعن الطهارة منها ؟ فقال لها:"ما حملت في بطونها، ولنا ما غبر طهور".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ مکہ اور مدینہ کے درمیان جو حوض و تالاب واقع ہیں، اور ان پر درندے، کتے اور گدھے پانی پینے آتے ہیں، تو ایسے حوضوں و تالابوں کا اور ان کے پانی سے طہارت حاصل کرنے کا کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کچھ انہوں نے اپنی تہ میں سمیٹ لیا، وہ ان کا حصہ ہے، اور جو پانی حوض (تالاب) میں بچا، وہ ہمارے لیے پاک کرنے والا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4186، ومصباح الزجاجة: 216) (ضعیف) (عبدالرحمن بن زید ضعیف ہیں، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 1609)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف جدًا ¤ عبد الرحمٰن بن زيد (تقدم:238) وكان يروي عن أبيه أحاديث موضوعة والسند ضعفه البوصيري ۔

Share this: