احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

47: بَابُ: الْعُمْرَةِ فِي رَجَبٍ
باب: ماہ رجب میں عمرہ کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2998
حدثنا ابو كريب ، حدثنا يحيى بن آدم ، عن ابي بكر بن عياش ، عن الاعمش ، عن حبيب يعني ابن ابي ثابت ، عن عروة ، قال: سئل ابن عمر : في اي شهر اعتمر رسول الله صلى الله عليه وسلم ؟، قال: في رجب، فقالت عائشة :"ما اعتمر رسول الله صلى الله عليه وسلم في رجب قط، وما اعتمر إلا وهو معه"تعني: ابن عمر.
عروہ کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس مہینہ میں عمرہ کیا؟ تو انہوں نے کہا: رجب میں، اس پر ام المؤمنین عائشہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی رجب میں عمرہ نہیں کیا، اور آپ کا کوئی عمرہ ایسا نہیں جس میں وہ یعنی ابن عمر رضی اللہ عنہما آپ کے ساتھ نہ رہے ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: حدیث ابن عمر أخرجہ: صحیح مسلم/الحج 35 (1255)، سنن الترمذی/الحج 93 (936)، (تحفة الأشراف: 7321)، حدیث عائشہ أخرجہ: سنن الترمذی/ الحج 93 (936)، (تحفة الأشراف: 17373)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/العمرة 3 (1777)، سنن ابی داود/الحج 80 (1994)، مسند احمد (1/246) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی وہ بھول گئے ہیں اور غلطی سے رجب کہہ دیا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: