احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: الْوُضُوءِ عِنْدَ الطَّعَامِ
باب: کھانے کے وقت وضو کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3260
حدثنا جبارة بن المغلس ، حدثنا كثير بن سليم ، سمعت انس بن مالك ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من احب ان يكثر الله خير بيته، فليتوضا إذا حضر غداؤه وإذا رفع".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو یہ پسند کرے کہ اللہ تعالیٰ اس کے گھر میں خیر و برکت زیادہ کرے، اسے چاہیئے کہ وضو کرے جب دوپہر کا کھانا آ جائے، اور جب اسے اٹھا کر واپس لے جایا جائے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1445، ومصباح الزجاجة: 1119) (ضعیف) (سند میں جبارہ بن المغلس اور کثیر بن سلیم دونوں ضعیف ہیں، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 117)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ كثير بن سليم : ضعيف (تقدم:1862) والسند ضعفه البوصيري ۔

Share this: