احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: بَابُ: النَّهْيِ أَنْ يُعَابَ الطَّعَامُ
باب: کھانے میں عیب نکالنا منع ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3259
حدثنا محمد بن بشار ، حدثنا عبد الرحمن ، حدثنا سفيان ، عن الاعمش ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة ، قال:"ما عاب رسول الله صلى الله عليه وسلم طعاما قط إن رضيه اكله، وإلا تركه".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں لگایا، اگر آپ کو کھانا اچھا لگتا تو اسے کھا لیتے ورنہ چھوڑ دیتے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المناقب 23 (3564)، الأطعمة 21 (5409)، صحیح مسلم/الأشربة 35 (2064)، سنن ابی داود/الأطعمة 14 (3763)، سنن الترمذی/البروالصلة 84 (2031)، (تحفة الأشراف: 13403)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/474، 479، 481) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3259M
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن ابي يحيى ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم , مثله , قال ابو بكر: نخالف فيه، يقولون: عن ابي حازم.
اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی کے مثل مرفوعاً مروی ہے۔ ابوبکر بن ابی شیبہ کہتے ہیں کہ ہم اس سلسلے میں لوگوں کی مخالفت کرتے ہیں، لوگ «‏‏‏‏(الأعمش عن أبي حازم (عن أبي هريرة)» ‏‏‏‏ کہتے ہیں (اس کے بجائے میں «الأعمش عن أبي يحيى عن أبي هريرة» روایت کرتا ہوں)۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأشربة 35 (2064)، (تحفة الأشراف: 15465)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: