احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

43: بَابُ: التَّخَتُّمِ فِي الإِبْهَامِ
باب: انگوٹھے میں انگوٹھی پہننے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3648
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا عبد الله بن إدريس , عن عاصم , عن ابي بردة , عن علي , قال: نهاني رسول الله صلى الله عليه وسلم"ان اتختم في هذه وفي هذه", يعني: الخنصر , والإبهام.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے منع فرمایا کہ میں اس میں اور اس میں انگوٹھی پہنوں، یعنی چھنگلی اور انگوٹھے میں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/اللباس 28 (5838 تعلیقاً) صحیح مسلم/اللباس 16 (2087)، سنن ابی داود/الخاتم 4 (4225)، سنن الترمذی/اللباس 44 (1786)، سنن النسائی/الزینة 50 (5214)، الزینة من المجتبيٰ 52 (5288، 5289) (تحفة الأشراف: 10318)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/88، 134، 138) (شاذ) (يَعني الخنصر والإبهام کا لفظ منکر ہے، محفوظ و ثابت لفظ یہ ہے: في هذه وفي هذه۔ شك عاصم قال: فأوما إلي الوسطى والتي اس میں یا اس میں، عاصم کو شک ہے، پھر درمیان انگلی کی طرف اشارہ کیا، اور جو اس سے ملی ہوئی ہے)

وضاحت: ۱؎: تخریج حدیث سے ظاہر ہوا کہ اصل حدیث: درمیانی انگلی اور اس سے ملی انگلی میں پہننے سے متعلق ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: