احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

سنن ابن ماجه
38: بَابُ: فَضْلِ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ
باب: قرآن سیکھنے اور سکھانے والوں کے فضائل و مناقب۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 211
حدثنا محمد بن بشار ، حدثنا يحيى بن سعيد القطان ، حدثنا شعبة ، وسفيان ، عن علقمة بن مرثد ، عن سعد بن عبيدة ، عن ابي عبد الرحمن السلمي ، عن عثمان بن عفان ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: قال شعبة: " خيركم "، وقال سفيان: " افضلكم من تعلم القرآن وعلمه ".
عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (شعبہ کہتے ہیں:) تم میں سب سے بہتر (کہا)، (اور سفیان نے کہا:) تم میں سب سے افضل (کہا) وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/فضائل القرآن 21 (5027)، سنن ابی داود/الصلاة 349 (1452)، سنن الترمذی/فضائل القرآن 15 (2907)، (تحفة الأشراف: 9813)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/ 57، 58، 69)، سنن الدارمی/فضائل القرآن 2 (3341) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی کلام اللہ چونکہ سب کلاموں سے افضل ہے، اس لئے اس کا سیکھنے والا اور سکھانے والا بھی افضل ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: