احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: النَّهْيِ أَنْ يُقَالَ مَا شَاءَ اللَّهُ وَشِئْتَ
باب: یوں کہنا منع ہے ”جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں“۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2117
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا عيسى بن يونس ، حدثنا الاجلح الكندي ، عن يزيد بن الاصم ، عن ابن عباس ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا حلف احدكم، فلا يقل ما شاء الله وشئت ولكن ليقل ما شاء الله ثم شئت".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص قسم کھائے تو «ما شاء الله وشئت» جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں نہ کہے، بلکہ یوں کہے: «ما شاء الله ثم شئت» جو اللہ چاہے پھر آپ چاہیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6552، ومصباح الزجاجة: 746)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/214، 224، 283، 347) (حسن صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس لئے کہ اس میں مخاطب کو اللہ کے ساتھ کر دیا ہے جس سے شرک کی بو آتی ہے، اگرچہ مومن کی نیت شرک کی نہیں ہوتی پھر بھی ایسی بات کہنی جس میں شرک کا وہم ہو منع ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: