احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: مَنْ وَرَّى فِي يَمِينِهِ
باب: جو کوئی قسم میں توریہ کرے اس کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2119
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبيد الله بن موسى ، عن إسرائيل . ح وحدثنا يحيى بن حكيم ، عن عبد الرحمن بن مهدي ، عن إسرائيل ، عن إبراهيم بن عبد الاعلى ، عن جدته ، عن ابيها سويد بن حنظلة ، قال: خرجنا نريد رسول الله صلى الله عليه وسلم ومعنا وائل بن حجر، فاخذه عدو له، فتحرج الناس ان يحلفوا، فحلفت انا، انه اخي فخلى سبيله، فاتينا رسول الله صلى الله عليه وسلم فاخبرته، ان القوم تحرجوا ان يحلفوا وحلفت انا، انه اخي، فقال:"صدقت المسلم اخو المسلم".
سوید بن حنظلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہونے کے ارادے سے نکلے، اور ہمارے ساتھ وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بھی تھے، ان کو ان کے ایک دشمن نے پکڑ لیا، تو لوگوں نے قسم کھانے میں حرج محسوس کیا، آخر میں نے قسم کھائی کہ یہ میرا بھائی ہے، تو اس نے انہیں چھوڑ دیا، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور میں نے آپ کو بتایا کہ لوگوں نے قسم کھانے میں حرج محسوس کیا، اور میں نے قسم کھائی کہ یہ میرا بھائی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے سچ کہا مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الأیمان 8 (3256)، (تحفة الأشراف: 4809)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/79) (ضعیف) (قصہ کے تذکرہ کے ساتھ یہ ضعیف ہے لیکن مرفوع حدیث صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: