98: بَابُ: الْهَدْيِ مِنَ الإِنَاثِ وَالذُّكُورِ
باب: ہدی میں نر اور مادہ دونوں کے جواز کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3100
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعلي بن محمد ، قالا: حدثنا وكيع ، حدثنا سفيان ، عن ابن ابي ليلى ، عن الحكم ، عن مقسم ، عن ابن عباس "ان النبي صلى الله عليه وسلم اهدى في بدنه جملا لابي جهل برته من فضة".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہدی کے جانوروں میں ابوجہل کا ایک اونٹ بھیجا جو (جنگ میں بطور غنیمت آپ کو ملا تھا) جس کی ناک میں چاندی کا ایک چھلا تھا ۱؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6481)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/234، 269) (صحیح)
وضاحت: ۱؎: حدیث میں «جمل» (اونٹ) کا لفظ ہے جو نر اونٹ کو کہتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح