احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: بَابُ: سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ شُرْبًا
باب: ساقی (پلانے والا) سب سے آخر میں پیئے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3434
حدثنا احمد بن عبدة , وسويد بن سعيد , قالا: حدثنا حماد بن زيد , عن ثابت البناني , عن عبد الله بن رباح , عن ابي قتادة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ساقي القوم آخرهم شربا".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم کا ساقی (پلانے والا) سب سے آخر میں پیتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الأشربة 20 (1894)، (تحفة الأشراف: 12086)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المساجد 55 (681)، مسند احمد (5/303)، سنن الدارمی/الأشربة 28 (2181) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: