احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: بَابُ: رِضَاعِ الْكَبِيرِ
باب: بڑے آدمی کے دودھ پینے سے حرمت کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1943
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن عبد الرحمن بن القاسم ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: جاءت سهلة بنت سهيل إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: يا رسول الله، إني ارى في وجه ابي حذيفة الكراهية من دخول سالم علي، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"ارضعيه"، قالت: كيف ارضعه وهو رجل كبير ؟ فتبسم رسول الله صلى الله عليه وسلم وقال:"قد علمت انه رجل كبير"ففعلت، فاتت النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: ما رايت في وجه ابي حذيفة شيئا اكرهه بعد وكان شهد بدرا.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا: اللہ کے رسول! سالم کے ہمارے پاس آنے جانے کی وجہ سے میں ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے چہرہ پر ناگواری محسوس کرتی ہوں، یہ سن کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سالم کو دودھ پلا دو، انہوں نے کہا: میں انہیں دودھ کیسے پلاؤں گی وہ بڑی عمر کے ہیں؟! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: مجھے معلوم ہے کہ وہ بڑی عمر کے ہیں، آخر سہلہ رضی اللہ عنہا نے ایسا ہی کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہا: میں نے ابوحذیفہ کے چہرے پر اس کے بعد کوئی ایسی بات محسوس نہیں کی جسے میں ناپسند کروں، اور ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ بدر کی لڑائی میں شریک تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الرضاع 7 (1453)، سنن النسائی/النکاح 53 (3321)، (تحفة الأشراف: 17484)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/النکاح 10 (2061)، موطا امام مالک/الرضاع 2 (12)، مسند احمد (6/255، 271)، سنن الدارمی/النکاح 52 (2303) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: