احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

37: بَابُ: لاَ رِضَاعَ بَعْدَ فِصَالٍ
باب: دودھ چھٹنے کے بعد پھر رضاعت ثابت نہیں ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1945
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن اشعث بن ابي الشعثاء ، عن ابيه ، عن مسروق ، عن عائشة ، ان النبي صلى الله عليه وسلم دخل عليها وعندها رجل، فقال:"من هذا ؟"، قالت: هذا اخي، قال:"انظروا من تدخلن عليكن، فإن الرضاعة من المجاعة".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، اور اس وقت ایک شخص ان کے پاس بیٹھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا یہ کون ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ میرے بھائی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دیکھو جن لوگوں کو تم اپنے پاس آنے دیتی ہو انہیں اچھی طرح دیکھ لو (کہ ان سے واقعی تمہارا رضاعی رشتہ ہے یا نہیں) حرمت تو اسی رضاعت سے ثابت ہوتی ہے جو بچپن کی ہو جس وقت دودھ ہی غذا ہوتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الشہادات 7 (2647)، الخمس 4 (3105)، النکاح 22 (5102)، صحیح مسلم/الرضاع 8 (1455)، سنن ابی داود/النکاح 9 (2058)، سنن النسائی/النکاح 51 (2314)، (تحفة الأشراف: 17658)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/94، 138، 174، 241)، سنن الدارمی/النکاح 52 (2302) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: