احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

63: بَابٌ في النَّهْيِ عَنْ كَسْرِ عِظَامِ الْمَيِّتِ
باب: میت کی ہڈی توڑنے کی ممانعت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1616
حدثنا هشام بن عمار ، قال: حدثنا عبد العزيز بن محمد الدراوردي ، قال: حدثنا سعد بن سعيد ، عن عمرة ، عن عائشة ، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"كسر عظم الميت ككسره حيا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مردے کی ہڈی کو توڑنا زندہ شخص کی ہڈی کے توڑنے کی طرح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الجنائز 64 (3207)، (تحفة الأشراف: 17893)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/ 58، 100، 105، 169، 200، 464) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: