احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

184: . بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْمُصَلِّي إِذَا نَعَسَ
باب: نمازی اونگھنے لگے تو کیا کرے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1370
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبد الله بن نمير . ح وحدثنا ابو مروان محمد بن عثمان العثماني ، حدثنا عبد العزيز بن ابي حازم جميعا، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"إذا نعس احدكم، فليرقد حتى يذهب عنه النوم، فإنه لا يدري إذا صلى وهو ناعس لعله يذهب يستغفر، فيسب نفسه".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی شخص کو اونگھ آئے تو سو جائے یہاں تک کہ نیند جاتی رہے، اس لیے کہ اگر وہ اونگھنے کی حالت میں نماز پڑھے گا تو اسے یہ خبر نہ ہو گی کہ وہ استغفار کر رہا ہے، یا اپنے آپ کو بد دعا دے رہا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: حدیث أبي بکر بن أبي شیبة أخرجہ: صحیح مسلم/المسافرین 31 (786)، (تحفة الأشراف: 16983)، وحدیث محمد بن عثمان العثمانی، تفرد بہ ابن ماجہ: (تحفة الأشراف: 17029)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الوضوء 53 (212)، سنن ابی داود/الصلا 308 (1310)، سنن الترمذی/الصلاة 146 (355)، سنن النسائی/الطہارة 117 (162)، موطا امام مالک/صلاة اللیل 1 (3)، مسند احمد (6/56، 205)، دی/الصلاة 107 (1423) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: