احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

203: . بَابُ: مَا جَاءَ فِي صَلاَةِ النَّافِلَةِ حَيْثُ تُصَلَّى الْمَكْتُوبَةُ
باب: فرض نماز پڑھنے کی جگہ پر نفل پڑھنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1427
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا إسماعيل ابن علية ، عن ليث ، عن حجاج بن عبيد ، عن إبراهيم بن إسماعيل ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"ايعجز احدكم إذا صلى ان يتقدم او يتاخر، او عن يمينه او عن شماله ؟"يعني: السبحة.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں کا کوئی اتنا عاجز و مجبور ہے کہ جب (فرض) نماز پڑھ چکے تو نفل کے لیے آگے بڑھ جائے، یا پیچھے ہٹ جائے، یا دائیں، بائیں ہو جائے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأاذان 57 (848) تعلیقاً، سنن ابی داود/الصلاة 194 (1006)، (تحفة الأشراف: 12179)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/425) (صحیح) (سند میں لیث بن أبی سلیم ضعیف، اور ابراہیم بن اسماعیل مجہول الحال ہیں، لیکن حدیث شواہد کی بناء پر صحیح ہے، ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 629، 922، 1034)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 1006

Share this: