احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

204: . بَابُ: مَا جَاءَ فِي تَوْطِينِ الْمَكَانِ فِي الْمَسْجِدِ يُصَلِّي فِيهِ
باب: مسجد میں نماز کے لیے جگہ مخصوص کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1429
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع . ح وحدثنا ابو بشر بكر بن خلف ، حدثنا يحيى بن سعيد ، قالا: حدثنا عبد الحميد بن جعفر ، عن ابيه ، عن تميم بن محمود ، عن عبد الرحمن بن شبل ، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ثلاث: عن نقرة الغراب، وعن فرشة السبع، وان يوطن الرجل المكان الذي يصلي فيه كما يوطن البعير".
عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (نماز میں) تین چیزوں سے منع فرمایا: ایک تو کوے کی طرح ٹھونگ مارنے سے، دوسرے درندے کی طرح بازو بچھانے سے، اور تیسرے نماز کے لیے ایک جگہ متعین کرنے سے جیسے اونٹ اپنی جگہ مقرر کرتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 148 (862)، سنن النسائی/التطبیق 55 (1113)، (تحفة الأشراف: 9701)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/428، 444)، سنن الدارمی/الصلاة 75 (1362) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 862 ، ن 1113

Share this: