احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

198: . بَابُ: مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ فِي الْمَسْجِدِ الْجَامِعِ
باب: جامع مسجد میں نماز کی فضیلت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1413
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا ابو الخطاب الدمشقي ، حدثنا رزيق ابو عبد الله الالهاني ، عن انس بن مالك ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"صلاة الرجل في بيته بصلاة، وصلاته في مسجد القبائل بخمس وعشرين صلاة، وصلاته في المسجد الذي يجمع فيه بخمس مائة صلاة، وصلاته في المسجد الاقصى بخمسين الف صلاة، وصلاته في مسجدي بخمسين الف صلاة، وصلاة في المسجد الحرام بمائة الف صلاة".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی کی نماز اپنے گھر میں ایک نماز کے برابر ہے، محلہ کی مسجد میں پچیس نماز کے برابر ہے، اور جامع مسجد میں پانچ سو نماز کے برابر ہے، مسجد الاقصیٰ میں پچاس ہزار نماز کے برابر ہے، مسجد نبوی میں پچاس ہزار نماز کے برابر ہے، اور خانہ کعبہ میں ایک لاکھ نماز کے برابر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 834، ومصباح الزجاجة: 498) (ضعیف) (اس سند میں ''ابوالخطاب'' مجہول الحال ہیں، اور رزیق کے بارے میں کلام ہے، ابن الجوزی نے اسے علل متناھیہ میں داخل کیا ہے (2؍86) ذھبی نے میزان الاعتدال (4؍520) میں اسے، منکر جداً یہ بہت منکر ہے کہا ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ أبو الخطاب : مجهول (تق:8079) وقال الذهبي في حديثه : ” هذا منكرجدًا “ ۔

Share this: