احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: رَدِّ السَّلاَمِ عَلَى أَهْلِ الذِّمَّةِ
باب: ذمیوں کے سلام کے جواب کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3697
حدثنا ابو بكر , حدثنا عبدة بن سليمان , ومحمد بن بشر , عن سعيد , عن قتادة , عن انس بن مالك , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا سلم عليكم احد من اهل الكتاب , فقولوا وعليكم".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اہل کتاب (یہود و نصاریٰ) میں سے کوئی تمہیں سلام کرے تو تم (جواب میں صرف) «وعليكم» کہو (یعنی تم پر بھی تمہاری نیت کے مطابق)۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1227)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الإستئذان 22 (6258)، استتابة المرتدین 4 (6926)، صحیح مسلم/السلام 4 (2163)، سنن ابی داود/الأدب 149 (5207)، سنن الترمذی/تفسیر القرآن 58 (3301)، مسند احمد (3/140، 144، 192، 214، 243، 262، 289) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: