احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: رَدِّ السَّلاَمِ
باب: سلام کے جواب کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3695
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا عبد الله بن نمير , حدثنا عبيد الله بن عمر , حدثنا سعيد بن ابي سعيد المقبري , عن ابي هريرة , ان رجلا دخل المسجد , ورسول الله صلى الله عليه وسلم جالس في ناحية المسجد , فصل ثم جاء فسلم , فقال:"وعليك السلام".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد نبوی میں داخل ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد کے ایک گوشے میں بیٹھے ہوئے تھے تو اس نے نماز پڑھی، پھر آپ کے پاس آ کر سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وعلیک السلام» (اور تم پر بھی سلامتی ہو)۔

تخریج دارالدعوہ: أنظر حدیث رقم: (1060)، (تحفة الأشراف: 12983) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: