احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنَ اللِّبَاسِ
باب: ممنوع لباس کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3559
حدثنا ابو بكر , حدثنا سفيان بن عيينة , عن الزهري , عن عطاء بن يزيد الليثي , عن ابي سعيد الخدري , ان النبي صلى الله عليه وسلم"نهى عن لبستين، فاما اللبستان: فاشتمال الصماء، والاحتباء في الثوب الواحد ليس على فرجه منه شيء".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کے پہناوے سے منع فرمایا ہے، ایک «اشتمال صماء» ۱؎ سے، دوسرے ایک کپڑے میں «احتباء» ۲؎ سے کہ اس کی شرمگاہ پر کچھ نہ ہو۔

تخریج دارالدعوہ: (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: 2170)، (تحفة الأشراف: 4154) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: «اشتمال صماء»: ایک کپڑا سارے بدن پر لیپٹ لے، اور کپڑے کے دونوں کنارے اپنے دائیں کندھے پر ڈال لے، اور اس کا داہنا پہلو کھلا رہے۔
۲؎: «احتباء»: ایک کپڑا اوڑھ کے لوٹ مار کر اس طرح سے بیٹھے کہ شرم گاہ کھلی رہے یا شرم گاہ پر کوئی کپڑا نہ رہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: