احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

63: بَابُ: قَدْرِ حَصَى الرَّمْيِ
باب: رمی کی کنکریاں کتنی بڑی ہونی چاہئیں؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3028
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا علي بن مسهر ، عن يزيد بن ابي زياد ، عن سليمان بن عمرو بن الاحوص ، عن امه ، قالت: رايت النبي صلى الله عليه وسلم يوم النحر عند جمرة العقبة وهو راكب على بغلة، فقال:"يا ايها الناس إذا رميتم الجمرة، فارموا بمثل حصى الخذف".
سلیمان بن عمرو بن احوص کی والدہ (ام جندب الازدیہ رضی اللہ عنہا) کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دسویں ذی الحجہ کو جمرہ عقبہ کے پاس ایک خچر پر سوار دیکھا، آپ فرما رہے تھے: لوگو! جب جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارو تو ایسی ہوں جو دونوں انگلیوں کے درمیان آ جائیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/المناسک 78 (1966، 1967)، (تحفة الأشراف: 18306)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/503، 5/270، 379، 6/379) (حسن) (اس سند میں یزید بن ابی زیاد ضعیف ہے، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حدیث حسن ہے)

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 1966 ، يأتي : 3031 ، 3532

Share this: