احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: بَابُ: الشَّرْطِ فِي الْحَجِّ
باب: حج میں شرط لگانا جائز ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2936
حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا ابي ، ح وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبد الله بن نمير ، حدثنا عثمان بن حكيم ، عن ابي بكر بن عبد الله بن الزبير ، عن جدته، قال: لا ادري اسماء بنت ابي بكر ، او سعدى بنت عوف ان رسول الله صلى الله عليه وسلم دخل على ضباعة بنت عبد المطلب، فقال:"ما يمنعك يا عمتاه من الحج ؟"، فقالت: انا امراة سقيمة، وانا اخاف الحبس، قال:"فاحرمي، واشترطي ان محلك حيث حبست".
ابوبکر بن عبداللہ بن زبیر اپنی جدّہ (دادی یا نانی) سے روایت کرتے ہیں (راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ وہ اسماء بنت ابی بکر ہیں یا سعدیٰ بنت عوف) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضباعہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور فرمایا: پھوپھی جان! حج کرنے میں آپ کے لیے کون سی چیز رکاوٹ ہے؟ انہوں نے عرض کیا: میں ایک بیمار عورت ہوں اور مجھے اندیشہ ہے کہ میں پہنچ نہیں سکوں گی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ احرام باندھ لیں اور شرط کر لیں کہ جس جگہ بہ سبب بیماری آگے نہیں جا سکوں گی، وہیں حلال ہو جاؤں گی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15892، ومصباح الزجاجة: 1033)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/349) (صحیح) (سند میں ابوبکر بن عبد اللہ مستور ہیں، لیکن دوسرے طرق سے تقویت پاکر حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الإرواء: 4 / 187)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: